22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:54
گوجرانوالہ: دن دہاڑے ڈاکو بینک لوٹ کر فرار
اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں دن دہاڑے ڈاکو بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جاتے ہوئے بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔ شیخوپورہ روڈ پر واقع حبیب بینک میں چھ ڈاکووٴں نے عملے اور وہاں موجود لوگوں کو باتھ روم میں بند کر کے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور عملے اور صارفین کے بیانات قلمبند کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکووں کی تعداد چھ تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔