22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55
سرفراز شاہ کیس: چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل
اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سرفراز شاہ قتل کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے رینجرزاہلکاروں کیخلاف پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔
سرفراز شاہ قتل کیس میں گرفتار رینجرزاہلکارسپاہی محمد افضل خان،سپاہی شاہد ظفر،سب انسپکٹربہاء الرحمن،لانس نائیک لیاقت علی، سپاہی محمد صادق، ڈرائیور منٹھار علی اور سرفراز شاہ پرجھوٹامقدمہ درج کروانے والے افسرخان کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مقدمے کا فیصلہ ایک ماہ میں سنایا جائے گا۔