تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم ، ہڑتال ختم

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم ہونے پر دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اور چودہ جون کو ڈاکٹروں پر تشددکے واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ انھوں نے صوبے کے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.