تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:57

سرفرازشاہ قتل کیس:7ملزمان عدالت میں پیش

اے آر وائی - کراچی: سرفراز شاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکاروں سمیت سات ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ان میں رینجرز کے چھ اور ایک سادہ لباس میں ملبوس شخص افسرخان شامل ہے۔



گذشتہ روز ان ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے۔ آج سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز ہورہا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں مقدمے کے فیصلے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.