تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 6:12

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں7 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔



بلدیہ ٹاوٴن سعید آباد شادی ہال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چوالیس سالہ علی نواز ہلاک ہوا۔ بلدیہ ٹاون کے ہی علاقے عابد آباد میں فائرنگ سے پچپن سالہ زرین خان ہلاک ہوا۔ گلستان جوہر کونٹی نینٹل بیکری کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ صابر خان ہلاک ہوا۔ گودھراہ میں مسلم اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالغنی ہلاک ہوا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ کورنگی کراسنگ کے قریب شادی ہال کا منیجر چالیس سالہ الیاس مسلح ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.