22 جون 2011
وقت اشاعت: 8:56
کوئٹہ: اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 افراد گرفتار
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ حامد شکیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان ٹرک اور بسیں لوٹنے میں بھی ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے پولیس کا وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوا ہے ۔