تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56

فیصل آباد: دس افراد کے قاتل کو 20 مرتبہ سزائے موت

اے آر وائی - فیصل آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج راجہ ارشد نے ایک ہی خاندان کے دس افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں نواز نامی شخص کو بیس مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایادیا۔



عدالت نے مجرم کو تین سال قید ، پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور پچاس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ جرمانے کی عدام ادائیگی پر مجرم کو مجموعی طور پر پچیس سال قید بامشقت بھی بھگتنا ہو گی۔



نواز اجرتی قاتل ہے اور اس نے ستائیس مارچ سن دو ہزار کو تھانہ باہلک کی حدود میں ولی محمد اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسین نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے پورے خاندان کو ختم کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.