22 جون 2011
وقت اشاعت: 12:50
ملتان:نشتر اسپتال کے سامنے 70 برس کا شخص جاں بحق
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے شہرملتان میں نشتر اسپتال کے مرکزی دروازے پر ستر برس کا شخص طبی امداد نہ ملنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسپتال کے مرکزی دروازے پر ایک بوڑھے شخص کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ انھوں نےاسپتال کے ایمرجنسی سروسز کو اطلاع د ی لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔ پولیس اور ریسکیواداروں کوبھی اطلاع دی ۔کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں ستربرس کا شخص طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا ۔