تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 16:10

سندھ اسمبلی: حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے بجائے حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک رکن سیلاب زدگان کو نظرانداز کرنے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ۔



سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے زیر صدارت نصف گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی نے الزام عائد کیا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے وزراء نوکریاں برائے فروخت میں مصروف ہیں۔ پیپلزپارٹی کے نواب تیمور تالپر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کےکسیوزیر نے نوکریاں فروخت نہیں کیں۔انہوں نے امن وامان کیصورتحال کو انتہائی غیر تسلی بخش قراردیا۔



صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور شازیہ مری نے کہا کہ شریف برادران کو وہ جرنیل پسند ہیں جو ان کے مفادات کا تحفظ کریں۔ ایم کیوایم کے رضا ہارون نے واضح کیا کہ ایم کیوایم زراعت پر نہیں بلکہ زرعیآمدن سمیت ہر قسم کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے عمران لغاری نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سیلاب زدگان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کے حلقے کے پچاس ہزار سے زائد متاثرین بے یارومددگار بیٹھے ہیں۔ متاثرہ اسکول تک تاحال بحال نہیں ہوئے۔ بعد میں اجلاس جمعرات کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.