تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 16:28

سندھ کے سرکاری محکموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن

اے آر وائی - کراچی: سندھ کے سرکاری محکموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور اس ضمن میں سولہ نئی ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔



ایکسائز، ریونیو، پولیس،کوآپریشن و دیگر محکموں کیخلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے افسران کی جانب سے انفراسٹرکچر فنڈ کے مد میں حکومت کو چھپن کروڑ روپے کا نقصان پہنچا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر گنہور خان لغاری کے مطابق درج کرائی گئی ایف آئی آرز میں سے چھ پولیس افسران کے خلاف اور تین کو آپریٹو سوسائٹیز کے خلاف ہیں۔



ان کے مطابق گلشن مادر ، ثناء الحق اور پی این ٹی کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے، جس پر محکمہ ریونیو کے رجسٹرار اور تین سب رجسٹرار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل بینک کے چھ برانچوں میں ایکسائز افسران کی ملی بھگت سے دس کروڑ روپے کا غبن ثابت ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.