23 جون 2011
وقت اشاعت: 5:30
شجاع آباد: سوتیلے باپ کی چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی
اے آر وائی - شجاع آباد : شجاع آباد میں سو تلے باپ نے دوست کی مدد سے 14سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنادیا ۔ مقد مہ درج کر انے پر ظا لم شخص نے اپنی بیو ی کو بچو ں اورسامان سمیت گھر سے نکال دیا۔
شجاع آباد کے نو احی علاقے بستی خیر پو ر کی رہائشی نگہت مائی اپنے کمسن بچوں کے ساتھ بے یارومددگار گلی میں بیٹھی ہے ۔ اس خاتون کی غیر موجودگی میں اس کی چودہ سالہ بیٹی سائرہ کو سوتیلے باپ نے ہوس کا نشانہ بنا دیا ۔ نگہت مائی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر محمد اعظم نے اس کی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا ۔ لڑکی سے زیادتی کے بعد ملزم فرار ہوگیا دوسرے روز صبح پڑوسیوں نے لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی۔
پڑوسی خاتون نے اس سارے عمل کی تصدیق کی ہے ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شجاع آباد میں درج کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ خاتون اپنے کمسن بچوں کے ساتھ گلی میں بے یارو مددگار بیٹھی ہے۔ نگہت مائی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف سے اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔