23 جون 2011
وقت اشاعت: 5:30
فیصل آباد: شوہر کے مبینہ تشدد سے حاملہ بیوی ہلاک
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی کو تشدد کر کے قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد کی درخواست پر قبر کشائی کے بعد لاش کے نمونے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
یہ دلخراش واقعہ تھانہ صدر کے گائوں ونگے میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر ظفر علی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سمیرا کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔