تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جون 2011
وقت اشاعت: 7:54

سرفراز شاہ کیس: نامزد ملزمان کو کل تک وکیل کرنے کی مہلت

اے آر وائی - کراچی: سرفراز شاہ کیس میں عدالت نے نامزد ملزمان کو کل تک وکیل کرنے کی مہلت دے دی ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران رینجرز کے چھ اہلکاروں سمیت سات ملزمان کو پیش کیا گیا۔



رینجرز کے پانچ اہلکاروں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی جانب سے وکلا کا انتظام نہیں ہوسکا۔ عدالت نے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے کل تک وکیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کی جانب سے کل تک کوئی وکیل پیش نہ ہوا تو کیس کی پیروی کے لیے سرکاری وکیل مقرر کیا جائے گا سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.