تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جون 2011
وقت اشاعت: 13:58

سندھ میں مکانات اور دکانوں کی خریدوفروخت پر پابندی میں توسیع

اے آر وائی - کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں مکانات اور دکانوں کی خریدوفروخت اور کرایہ پر دینے پر عائد پابندی میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔



محمکہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں مکانات اور دکانوں کی خریدوفروخت اور کرایہ پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانے سے اجازت لینا ہو گی، خلاف ورزی کی مرتکب افراد کیخلاف دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت مقدمات درج کئے جا سکیں گے۔



قائم مقام سیکریٹری داخلہ سندھ ریاض الدین کے مطابق پابندی کسی مشکوک شخص یا خاندان کو مکان یا دکان فراہم کرنے سے بچنے کے لئے عائد کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.