23 جون 2011
وقت اشاعت: 14:16
مسلم لیگ ن کی رہنماء افشین جرمانے وصول کرتے پکڑی گئ
اے آر وائی - ملتان: مسلم لیگ ن کی رہنماء اور لیبرکمیٹی ملتان کی چیئرپرسن افشین بٹ ساتھیوں کے ہمراہ لیبر افسر بن کر پیٹرول پمپس سے جرمانہ وصول کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
جرمانہ وصولی کے دوران شک ہونے پر ایک پیٹرول پمپ کے مالک نے پولیس کو اطلاع کردی، جس پر تھانہ بستی ملوک نے افشین بٹ کو چھ ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں افشین بٹ اور ساتھی خاتون کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائیکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ تعیم خان نے تھانے جاکر افشین بٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔