تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19

کراچی: شہری حکومت کا بجٹ 28 جون کو پیش کیا جائے گا

اے آر وائی - کراچی: کراچی کی شہری حکومت نے مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کیلئے ترسٹھ ارب پچاسی کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ تیار کرلیا ہے۔ بجٹ اٹھائیس جون کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان پیش کریں گے۔



شہری حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں واٹربورڈ کے لئےسترہ ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد مختص کیے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کیلئے تئیس ارب جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ تعلیم کیلئے ستر کروڑ، صحت کے شعبے کیلئے ساٹھ کروڑ جبکہ جدید مشینری اور ادویات کی خریداری کیلئے پینتیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔



شہری حکومت نے نئے مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں کمی کرتے ہوئے فرنیچر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون کے ایڈمنسٹریٹر قمرالدین شیخ نے نئے مالی سال کیلئے نوے کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.