25 جون 2011
وقت اشاعت: 7:5
کوہاٹ: مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق
اے آر وائی - کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے گمبٹ کے قریب مسافربس الٹنے سے دو خواتین جاں بحق اور نو مسافر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کوہاٹ راولپنڈی روڈ پر پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں ۔ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔