25 جون 2011
وقت اشاعت: 8:44
کراچی: بہادرآباد میں ہلکی نوعیت کا دھماکہ
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے بہادرآباد میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ ہلال احمراور نادرا کے دفاتر کے قریب نصب بم پھٹ نہیں سکا، بم کا ڈیٹونیٹر پھٹا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیا ۔
ڈی آئی جی ایسٹ طاہر نوید کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا۔ جس کا وزن دو سے چار پونڈ کے درمیان ہے ۔ بم کا ڈیٹونیٹر پھٹا جس سے ہلکی نوعیت کا دھماکہ ہوا بم پھٹ جاتا تو زیادہ تباہی ہوتی ۔ انھوں نے بتایاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیا ہے ۔