25 جون 2011
وقت اشاعت: 15:48
سکھر: پیسوں کی لالچ میں بھائی نے اپنی بیوہ بہن کوفروخت کردیا
اے آر وائی - سکھر : تین بچوں کی ماں کو اس کے سگے بھائی نے تین لاکھ روپے کے عیوض بلوچستان میں فروخت کر دیا ۔خاتون جان بچا کر وومین ہیلپ لائن سینٹر پہنچ گئی ۔
رتو ڈیرو کے علاقے سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں بیوہ مسمات پپی اے آر وائی کے دفتر سکھر پہنچ گئی۔ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی نیاز نوناری نے اسے تین لاکھ روپے میں بلوچستان کے علاقے ناڑی میں عطامحمد بروہی نامی شخص کو فروخت کردیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ عطا محمد بروہی اسے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا جبکہ دباؤکے لیے اس شخص نے تین سالہ بیٹے سمیر کو بھی اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے۔ خاتون کے مطابق موقع ملنے پر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، اس نے بیٹے کی بازیابی اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔