25 جون 2011
وقت اشاعت: 16:16
لاہور:گودام میں سلنڈر پھٹنے سے مزدور جاں بحق، دو زخمی
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں ایک گودام میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے گودام کے ٹھیکہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔
مصری شاہ کے علاقے میں لوہا مارکیٹ میں گودام میں مزدور کٹر کے ساتھ لوہا کاٹ رہے تھے کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں اوکاڑہ کا رہائشی مدثر ایوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ صداقت اور ثناءاللہ شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا۔ پولیس نے گودام کے ٹھیکیدار محمد رضوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔