تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جون 2011
وقت اشاعت: 16:34

سرکاری جامعات کے کیمپس تمام اضلاع میں کھلیں گے،گورنرسندھ

اے آر وائی - کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سرکاری جامعات کے کیمپس صوبے کے تمام اضلاع میں کھولے جائیں گے،اس ضمن میں ماسٹرپلان کی تیاری کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔



یہ بات انہوں نےشاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبا و طالبات سے گفتگو میں کہی، جنہوں نے ان سے گورنرہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ طلباء و طالبات کو ان کے گھروں کے قریب ہی اعلٰی تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.