25 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
شکار پور: نہر میں چالیس فٹ چوڑا شگاف، متعدد دیہات زیر آب
اے آر وائی - شکار پور : شکار پور میں بی ایف فیڈر سے نکلنے والی نہر میں دو مقامات پر تیس سے چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔چو بیس گھنٹے گذرنے کے باوجود شگاف پر نہیں کیا جاسکا ہے۔
متاثرہ دیہات کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بی ایف فیڈر پر تعینات عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ عملہ پشتوں کی حفاظت پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ پانی کی وجہ سے متعدد دیہات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔