تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 8:33

ٹھٹھہ:کشتی الٹنے سے 3 افراد ہلاک،30 بچالیے گئے

اے آر وائی - ٹھٹھہ : ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تیس کو بچا لیا گیا ۔ دو افرادکی تلاش جاری ہے۔



ٹھٹھہ کے قریب گھوڑا باری میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے پینتیس افراد ڈوب گئے تھے ۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے تیس کو بچالیا جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے ۔ دو افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.