تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 14:21

ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے تھانے میں مبینہ طور پر پولیس کے زیر حراست نوجوان ہلاک ہوگیا، ڈاکٹرز نے نوجوان پر تشدد کی تصدیق کر دی ہے۔



نوجوان کے ورثاء کے مطابق محمد شریف کو اغوا کے کیس میں شبہہ کی بنیاد پر اے پی اے ایف آر شیرانی نے حراست میں لیا، متوفی کے ورثاء کے مطابق گزشتہ روز پروآ پولیس نے رات بارہ بجے انہیں اطلاع دی کہ محمد شریف کی موت واقع ہو گئی ہے جس کے بعد ورثاء لاش کو لیکر اسپتال پہنچ گئے جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی تاحال رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم ڈاکٹرز نے محمد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.