تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 14:30

جعلی ووٹ ڈالنے کی وڈیو،پولیس کااے آروائی کےکیمرہ مین پر تشدد

اے آر وائی - پشاور : پشاورمیں آزادجموں کشمیرکے انتخابات میں جعلی ووٹ کے اندارج کی کوریج کے دوران پولیس اہل کاروں نے اے آروائی نیوزکے کیمرہ مین سمیت تین کیمرہ مینوں پر تشدد کیا، اور انھیں کوریج سے روک دیا۔



گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبرتین میں خواتین پولنگ بوتھ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے الزام عائدکیاکہ پیپلزپارٹی کےحامی انتخابی عملے کی ملی بھگت سے جعلی ووٹ پول کررہے ہیں، ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوں نے واقعے کی فوٹیج بنانا چاہی تو پولیس اہل کاروں نے کیمرہ مینوں کو ماراپیٹااورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ دوسری جانب سینئر صوبائی وزیربشیراحمدبلور نے پولنگ اسٹیشن پر آکر پولیس اہل کاروں کی جانب سے کیمرہ مینوں کوتشددکانشانہ بنانے کے واقعے پرمعذرت کااظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.