26 جون 2011
وقت اشاعت: 14:40
کراچی: بھاری مالیت کی منشیات کو تلف کردیا گیا
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر پکڑی جانیوالی دو سو اسی ملین روپے کی منشیات کو تلف کردیا گیا۔
ہاکس بے پر کسٹم ، کوسٹ گارڈ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے پکڑی جانیوالی منشیات کو آگ لگا دی گئی جبکہ شراب کی بوتلوں کو مشین چلاکر تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کوسٹ گارڈ اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کمانڈر نے اے آر وائی کو بتایا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاہم منشیات کا کاروبار کرنیوالے اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔