27 جون 2011
وقت اشاعت: 8:6
کراچی: اغواء برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گڈاپ ٹاؤن میں قائم عثمان شاہ درگاہ کے قریب سے اغواء برائے تاوان میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، تین رپیٹر، تین بارہ بور پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں۔
ملزمان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ گرفتار ملزمان اغواء برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔