تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 10:54

جیکب آباد: بیروزگاری سے تنگ باپ نے تین سالہ بیٹی گروی رکھ دی

اے آر وائی - جیکب آباد: جیکب آباد میں بیروزگاری سے تنگ آکر چھ بچوں کے باپ نے اپنی تین سالہ بیٹی تیس ہزار روپے میں گروی رکھ دی ۔ بیٹی کو گروی رکھنے والے شخص شمس الدین بروہی نے بتایاکہ گذشتہ برس سیلاب سے اس کا گھراور مال تباہ ہوگیا تھا۔ حکومت یا کسی سرکاری ادارے نے اس کی مدد نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے اس نے مجبور ہوکر اپنی بیٹی کو کزن کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔



اس کے کزن کا کہنا ہےکہ اگر چھ ماہ میں رقم ادا نہ کی گئی تو وہ اس کی تین برس کی بیٹی لال پری کی شادی اپنے بارہ برس کے بیٹے سے کردیگا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.