27 جون 2011
وقت اشاعت: 11:4
لاہور: نواں کوٹ میں دشمنی پرفائرنگ، باپ بیٹا اور راہ گیرہلاک
اے آر وائی - لاہور: لاہور کےعلاقےنواں کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ نواں کوٹ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملک اشرف اور اس کا بیٹا ملک اظہر اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھےکہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹے اورایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔
مقتول ملک اشرف کے داماد کا کہنا ہےکہ چوہدری انور نامی شخص نے ان کے کزن کوپانچ سال پہلے قتل کیا تھا جس کی کاروائی سے روکنے کیلئے چوپدری انور انہیں دھمکیاں دے رہا تھا اور آج اس کے آدمیوں نے فائرنگ کرکے ملک اشرف اور ان کے بیٹے کو مارڈالا۔