تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:10

رشتہ کے تنازعہ پر ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نے بہن اور اس کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔



یہ واقعہ کوٹ قیصرانی میں پیش آیا۔ جہاں مبینہ طور پر محمد حاجی اور اس کے بیٹے محمد سرور نے جنت بی بی اور اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے نتیجے میں جنت بی بی کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔



دونوں ماں بیٹی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے حالت زیادہ خراب ہونے پر جنت بی بی کو نشتراسپتال کے برنس یونٹ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.