تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 15:38

دریائے چناب میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

اے آر وائی - لاہور : دریائے چناب میں ریسکیو کی تربیتی ورکشاپ کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال لیں۔



غیر تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار چوبیس گھنٹے تک بچوں کی لاشیں نکالنے میں ناکام رہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار حادثے سے انکار کرتے رہے تاہم والدین کے احتجاج کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔



والدین کے مطابق اسکول انتظامیہ نے ان کی اجازت کے بغیر بچوں کو ریسکیو سمر کیمپ میں بھیجا تھا۔ ڈی جی ریسکیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.