27 جون 2011
وقت اشاعت: 16:29
لاہو:بہن کی خودکشی پرنوجوان نے بہنوئی اور اس کے والد کو قتل
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقہ شادباغ میں گھریلو ناچاقی پر دو روز پہلے مبینہ طور پر خودکشی کرنےوالی خاتون کے بھائی نے گھر میں گھس کر اس کے شوہر اور سسر کو قتل کردیا۔
خودکشی کرنے والی خاتون عائشہ بی بی کے بھائی علی کو شک تھا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ بہن کے قل والے دن اس نے گھر میں گھس کر بہنوئی عمران اور اس کے والد راشد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
مقتول عمران بیروزگار تھا جس کی وجہ سے اکثر اس کا بیوی سے جھگڑہ رہتا تھا۔ عمران کے بھائی بابر کی چند روز پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں مقیم ہے۔