تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 16:38

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں آپریشن ہوگا، ڈی آئی جی جیل

اے آر وائی - لاڑکانہ: ڈی آئی جی جیل لاڑکانہ عبدالمجید سومرو نے کہا ہے کہ قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کیلئے آپریشن جلد ہوگا، رضاکارانہ طور پر پیش نہ ہونے والے قیدیوں کیخلاف کارروائی جائے گی۔



صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں ترقیاتی کام اور قیدیوں کے احتجاج کے باعث منتقلی ضروری ہے۔



سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 410قیدی رکھنے کی گنجائش ہے جن میں 1250قیدی موجود تھے جن کو ہائی کورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں منتقل کیا اب لاڑکانہ جیل میں 790قیدی موجود ہیں جو کہ آٹھ جون سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.