27 جون 2011
وقت اشاعت: 16:51
لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے ای ایس سی انتظامیہ ہے،ورکرز کمیٹی
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی ورکرز یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہڑتالی ملازمین نہیں، کے ای ایس سی انتظامیہ ہے۔
یہ بات کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر فریداعوان نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ پاور اسٹیشنوں کو استعمال نہیں کر رہی اور دانستہ معاملات بگاڑ کر حکومت کے لئے مسائل پیدا کررہی ہے۔ فرید اعوان نے مطالبہ کیا کہ بحران کا تعین کرنے کے لئے اعلی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔