27 جون 2011
وقت اشاعت: 19:26
سپریم کورٹ کے ای ایس سی معاملے کا نوٹس لے،مزدور اتحاد
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی مزدور اتحاد نے ملازمین کے احتجاج کو دو مہینے ہونے والے ہیں لیکن حکومت مداخلت کر رہی ہے اور نا ہی عدلیہ۔ اس باوجود محنت کش اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزدور اتحاد کے رہنماؤں کے ای ایس سی ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ معاملے کا سوموٹو نوٹس لیں۔