27 جون 2011
وقت اشاعت: 21:6
افسران دریائے سندھ سے زمینداری بند ختم کرائیں،سسی پلیجو
اے آر وائی - ٹھٹھہ : وزیرثقافت سندھ سسی پلیجو نے کہا ہے کہ افسران دریائے سندھ میں زمینداری بند ختم کرائیں، آئندہ سیلاب میں نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار افسران ہی ہوں گے.
ٹھٹھہ کے ضلع کونسل ہال میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچنےکیلئے نگرانی سخت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور حکومت اداروں کی کارکردگی دیکھہ رہے ہیں، کوئی کمی ہوئی تو میڈیا اسے پیپلزپارٹی کی خرابی کہے گا، اس لئے کمزوریوں کا خاتمہ کیا جائے۔