27 جون 2011
وقت اشاعت: 21:34
کراچی : لیاری میں دستی بم سے حملہ ، آٹھ افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں دستی بم پھٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئےجن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہےزخمیوں کو طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں میراں ناکہ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد ایک ہوٹل کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے لیاری جنرل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔