28 جون 2011
وقت اشاعت: 6:18
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گھاس منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پچیس سالہ بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا جبکہ شاہ نواز بھٹو کالونی ،سولجر بازار رشید آباد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہوئے۔