28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:13
سرفرازشاہ قتل کیس: جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی
اے آر وائی - کراچی: سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان پر جج کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ۔
آج کی سماعت میں اس بات کا قوی امکان تھا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں سرفراز شاہ قتل کیس کے ساتوں ملزمان کو آج کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تاہم جج بشیر احمد کھوسہ کی چھٹی کے باعث چھہ رینجرز اہلکاروں سمیت سات ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی جاسکی ۔ آج تمام ملزمان کے وکیل موجود تھے جنھوں نے اپنے وکالت نامہ بھی جمع کرانے تھے ۔