تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 15:15

پنجاب میں جعلی پولیس مقابلے روکنے کیلئے بورڈ کی تشکیل

اے آر وائی - لاہور : انسپکٹر جنرل پنجاب جاوید اقبال نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کی روک تھام اور مستقل نگرانی کیلئے دس رکنی اسپیشل بورڈ تشکیل دیدیا ہے .



پنجاب کے دس ریجنز میں انسپکشن اینڈ ویجی لینس سیل قائم کئے گئے ہیں،جن کی نگرانی بورڈ کے سربراہ ڈی آئی جی میجر ریٹائرڈ مبشر اللہ کریں گے۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔



کسی بھی جعلی پولیس مقابلے کی صورت میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اپنے اپنے علاقوں میں بورڈ کے متعلقہ ممبران کو تحریری درخواست دے سکیں گے۔ بورڈ ضروری کارروائی کرکے رپورٹ آئی جی کو بھجوائے گا جو مناسب ایکشن کی ہدایات جاری کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.