28 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
ساہیوال: اطائی نے غلط آپریشن کر کےبارہ سالہ بچے کی جان لےلی
اے آر وائی - ساہیوال: ساہیوال کے ایک گاؤں میں اطائی نے غلط آپریشن کرکے بارہ سالہ بچے کی جان لے۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، نرس گرفتار کرلی گئی۔
چک انچاس۔ فائیو ایل کے رہائشی مزدور بوٹا مسیح اپنے بیٹے شاہد کو پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال لے جارہا تھا کہ مبینہ طور پر اطائی ڈاکٹر سرور ورغلا کر انہیں اپنے کلینک پرلے آیا۔
ملزم پانچ ہزار روپے فیس لے کر بغیر بے ہوش کئے اپنڈکس کا آپریشن کرنے لگا، بچے نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے پکڑکر اسے دوبارہ لٹادیا اور آپریشن کرکے یہ کہ کر بچہ ورثاء کے حوالے کردیا کہ اسے گھر پہنچ کر ہوش آجائے گا تاہم بچہ فوت ہوچکا تھا۔
ورثاء نے لاش ڈی سی او آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ بعد میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک نرس کو حراست میں لے لیا ورثا نے ڈاکٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔