تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 20:4

خانیوال دیرینہ دشمنی پر نوجوان کو تماشا بنادیا گیا

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں بااثر زمینداروں نے دشمنی میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو سارے گاؤں کے سامنے تماشا بنادیا۔ منہ کالا کرکے گاؤں والوں کے درمیان ذلت کا نشانہ بنایا۔



یہ واقعہ نواحی گاؤں آر اٹھائیس بٹہ دس میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر زمیندار بشیراحمد اور اس کے بھائیوں یاسین، عمران اور غفار نے نوجوان صدقت حسین کو مریض کا چیک اپ کرانے کے بہانے سے بلاکر اپنے ڈیرے میں درخت سے باندھ دیا۔ ملزمان نوجوان کے سر کے بال مونچھیں اور بھویں مونڈ کر منہ کالا کر کے گاؤں کی گلیوں میں گھمایا اور تشدد کرتے رہے۔



مقامی افراد کے مطابق گاؤں کے نمبر دار نے نوجوان کے والدین کو بلا کر قانونی کارروائی نہ کرنے کی شرط پر ان کے حوالے کر دیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ کچا کھوہ پولیس اسٹیشن پر رپورٹ درج کرادی ہے لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.