29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:37
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک کالونی اور پرانا گولیمار کے علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا سلسلہ جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق کیماڑی نگینہ اسکوائر کے قریب دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چالیس سالہ رفیق اللہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے تیس سالہ خاتون بلقیس، نارتھ ناظم آباد میں تیس سالہ شخص، لیاری جمیلہ اسٹریٹ کے قریب چھتیس سالہ نذیر اور گولیمار کے علاقے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ موچکو تھانے کی حدود اتحاد ٹاؤن میں موبائل شاپ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 33 سالہ مولانا ذاکر ہلاک ہوا ۔
پاک کالونی اور پرانا گولیمار کے علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔