29 جون 2011
وقت اشاعت: 7:4
کراچی شہری حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے
اے آر وائی - کراچی: شہری حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا 70 ارب 69 کروڑروپےکا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے جس کی منظوری ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمٰن دیں گے جبکہ ڈی سی او کراچی بجٹ کی تفصیلات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا مجموعی تخمینہ 12ارب 57کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیئے گزشتہ سال سے چالیس کروڑ روپے کم کرکے تین ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ بجٹ میں فراہمی و نکاسی آب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورٹ کے اخراجات کا مجوعی تخمینہ26ارب 22 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کے لیئے 17ارب 16کروڑ69 کے اخراجات شامل ہیں ۔