تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 10:6

سرفراز شاہ کیس :ملزمان پر فرد جرم عائد،ملزمان کاجرم سے انکار

اے آر وائی - کراچی : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس میں نامزد چھ رینجرز اہلکاروں سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔



انسداد دہشت گردی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسہ نے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ۔ جج نے کہا کہ رینجر اہلکار شاہد ظفر نے دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں بے نظیر بھٹو پارک میں آٹھ جون کو سرفراز شاہ کو گولی ماری ۔ جس پر تمام ملزمان نے یک آواز ہو کر صحت جرم سے انکار کیا۔



جس کے بعد عدالت نے واقعہ کے چھیالیس گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔ سماعت کے بعد مقتول سرفراز شاہ کے بھائی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا ثبوت فوٹیج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.