تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:37

لاہورہائیکورٹ: اشتہاری پولیس اہلکار کی تعیناتی پرعدالت برہم

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اشتہاری پولیس اہلکار کی ڈیوٹی پر تعیناتی کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا ہے آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو سی سی پی او کو جیل بھیج دیا جائے گا ۔



چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ اسلام پورہ کے ایک قتل کے مقدمہ کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار پروین بی بی نے عدالت کوبتایا کہ تھانے کے تفتیشی افسر عبدالشکور اشتہاری ہونے کے باوجود اس وقت تھانہ اسلام پورہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ جس پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود سی سی پی او لاہور احمدرضا طاہر کی سرزنش کی۔



عدالت نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ پندرہ روز میں لاہور کے تھانوں میں اچھی شہرت کے حامل اہلکاروں کو تعینات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ کسی اشتہاری کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیاتو سی سی پی او کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ کیس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.