29 جون 2011
وقت اشاعت: 13:53
ملتان نشتراسپتال:خطرناک قیدیوں پر مامور پولیس اہلکار غائب
اے آر وائی - ملتان : ملتان نشتر ہسپتال میں قید سزائے موت، اقدام قتل اور ڈکیتی کے چار انتہائی خطرناک قیدیوں پر مامور پولیس اہلکار ڈیوٹی سے غائب ۔ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے .
نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر اٹھائیس سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک قیدی شفقت، مظہر حسین کولاچی، غلام حسین اور عاشق حسین زیرعلاج ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ اور محکمہ داخلہ نے ان قیدیوں کی جان کو خطرے کی وجہ سے اسپتال میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کی ةہدایت کی ہے۔ وارڈ کے ایوننگ انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال سے ایس ایس پی آپریشن یوسف ملک کو آگاہ کرچکے ہیں۔ اب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشن کی ہوگی۔