29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
سندھ میں سیلاب کی صورت میں فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اے آر وائی - سکھر: سندھ میں سیلاب کی صورت میں فوج کو دیگر اداروں سے رابطے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی او سی پنو عاقل کا ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اعلی سطح اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس میں سکھر ریجن کے ڈی سی اوز،محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری، پی ڈی ایم اے سندھ کے سربراہ سمیت رینجرز ،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت۔ اس موقع پر محمکہ آبپاشی کے افسران نے جی او سی پنوعاقل چھاونی میجر جرنل نصراللہ طاہر ڈوگر کو بندوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔