29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
لاہور:نشترکالونی جعلی پولیس مقابلے کا چالان پیش کردیا گیا
اے آر وائی - لاہور: نشتر کالونی جعلی پولیس مقابلے کا چالان لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اسی صفحات پر مشتمل چالان میں ڈی ایس پی بشارت اور سب انسپکٹر ریاض سمیت چار پولیس اہلکاروں کو مجرم قرا ر دیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق نشتر کالونی میں نوجوان شہباز کو جعلی پولیس مقابلےمیں ہلاک کیا گیا ۔ تھانہ نشتر کالونی پولیس نے شہباز نامی نوجوان کو ڈکیت قرار دے کر جعلی پولیس مقابلےمیں ہلاک کیا۔
اے آر وائی پر خبر نشر ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چوہدری نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو پندرہ روز میں تفتیش مکمل کرنے اور ماتحت عدالت کو ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ جعلی پولیس مقابلے پر تھانہ نشتر کالونی کے ڈی ایس پی بشارت سمیت چار اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔