29 جون 2011
وقت اشاعت: 18:19
پنجاب میں یلو کیب اسکیم بن رہی ہے گرین کیب اسکیم
اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں شروع ہونے والی ییلو کیب سکیم، گرین کیب سکیم بننے جارہی ہے کیونکہ سول سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کے معائنہ کے دوران سبز رنگ کو پیلے پر ترجیح دی گئی۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں کیب چلا کر اس کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں میں 20 ہزار ییلو کیبز کی تقسیم شفاف انداز میں کی جائے، گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنی سے بات چیت کے ذریعے گاڑیوں میں چالیس کروڑ روپے کی رعایت حاصل کی گئی۔